سلاجیت بلاگ Salajeet blog Urdu English Arabic Hindi

سلاجیت بلاگ


سلاجیت کی بلتی زبان میں : 
سلاجیت مغربی ہمالیہ  پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں پائی جاتی ہے۔بلتستان والے بلتی زبان میں سلاجیت کو ’’برق لجونگ‘‘ کہا جاتاہے جس کے معانی پتھر کے پسینہ ہے۔بلتی زبان میں برق پہاڑیا پتھر کو اور لجونگ پسینہ کو کہا جاتا ہےچونکہ سلاجیت پتھروں سے نکلتی ہے اس لیے اسے پتھروں کا پسینہ کہا گیاہے۔ لجونگ کسی پسیے ہوئے شئےسے حاصل کردہ چیز کو بھی کہا جاتاہے۔ پرانےزمانے کے لوگوں کا خیال تھا کہ سلاجیت پہاڑوں کا پسینہ ہے۔پرانے زمانے میںسلاجیت گلگت بلتستان کے تقریبا تمام علاقوں میں پائی جاتی تھی اب یہ محدود ہو کر صرف بلند علاقوں میں ہی دستیا ب ہے۔سلاجیت گلگت بلتستان میں خپلو، کھرمنگ،شگراور استور وغیرہ میں اب میسر ہے مگر ان علاقوں میں سے سب بہتریں سلاجیت سیاچن گلیشیر کے قریب کے علاقہ سلترو کی سلاجیت مانی جاتی ہے جس کی وجہ گلیشیر اور بلندی ہے۔
سیاچن گلیشیرکی سلاجیت اب نایاب ہے  


سلاجیت کی استعمال سے متعلق چند اہم باتیں:

*کیا سلاجیت صرف 40سال سے بڑے شادی شدہ مرد ہی کو استعمال کرنی چاہیے؟
سلاجیت کوئی انگریزی دواؤں کی طرح وقتی اور غیرفطری طورپر جذبات کو ابھارنے والی دوائی ہے نہیں۔ جو صر ف مخصوص موسم یا عمر میں ہی استعمال کرے۔ یہ خالص قدرتی وٹامین سے بھرپور خوراک ہے جس کوئی بھی مردیا خاتون عمر کے کسی بھی حصیے میں استعمال کرسکتے بشرطہ جن افرادکواسکی ضرورت ہو۔ یہ بات عجیب ہے کہ ہم اپنے جنسی کمزوری، نامردی کی علاج کے لیے 40سال تک انتظار کرے ۔ظاہر بات ہے کہ ہم سلاجیت محض فن یا لطف کے لیے استعمال نہیں کر رہے ہیں ۔جنسی کمزوری ، نامردی ، شوگر، اور ہڈی جوڑوں کے مریض ،عام جسمانی ،ذہنی کمزوری اوردیگر امراض میں مبتلا افراد (مردخواتین) چاہے وہ شادی شدہ یا غیر شادی شدہ عمر کے کسی بھی حص  میں
استعمال کر سکتے ہیں۔
*کیا سلاجیت کو صرف گرمیوں میں استعمال کرنی چاہے؟
بعض لو گ کایہ کہنا بھی غلط ہے کی سلاجیت کو صرف سر دیوں میں استعمال کرنی چاہیے۔ اگر گرمیوں میں آپ کی بیماری یا کمزوری نہیں ہوتی تو نہ کرے مگر دواء کی ضرورت توہرموسم اور سیزن میں ہوتی ہے ۔ ہاں اس مقدار، یا طریقہ استعمال میں فرق ہو سکتاہے۔
*یہ محض ان لوگوں کی باتیں ہیں جو صرف انجوائمنٹ کے لے سلاجیت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
*سلاجیت جسم میںیورک اسیڈ کی زیادتی ہونے کی صورت میں استعمال نہیں کرسکتے ۔
*بلڈ پریشر کے مریض استعمال نہیں کرسکتے ۔
*عورتیں اپنے مخصوص ایا م میں استعمال نہیں کر سکتے۔